40 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

0
iNews

کیف(ایجنسیاں) یوکرین نے روسی حملے کے پہلے چند گھنٹوں میں 40 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔یوکرین میں میڈیا کو پریس بریفنگ کے دوران صدارتی دفتر کے ایک اہلکار اولیکسی آریسچوویچ نے روس کی جانب سے فضائی اور میزائل حملوں کو زیادہ ہلاکتوں کی وجہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’جیسا کہ پہلے میں نے بتایا تھا کہ ان کا پہلا حملہ ناکام ہوا ہے۔ عام شہریوں کے نزدیک یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے کیونکہ یقین مانیں انھوں نے اس سے کہیں زیاہ کی توقع کی تھی۔بلکہ ’وہ ہمیں زیادہ نقصان پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔روس کے وزیر دفاع کے ترجمان اگور کوناشینکوو نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے روس کو بدنام کرنے کے لیے عام شہریوں کی ہلاکت کی فرضی فوٹیج جاری کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ’یوکرین کی سکیورٹی سروس نے شامی وائٹ ہیلمیٹس کی طرز پر ایسی فوٹیج تیار کی ہیں۔‘ خیال رہے وائٹ ہیلمٹس نام کی شامی رضاکار تنظیم کی جانب سے روسی فوجوں پر ماضی میں جنگی جرائم کرنے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS