افرادی قوت کو روزگار کے قابل ہنرمند بنانے کا عزم

0

نئی دہلی، (یو این آئی) حکومت ایک مشن موڈ میں افرادی قوت کو روزگار کے قابل ہنر اور علم فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنر کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔
منگل کو پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے 2022-23 پیش کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ حکومت وزارت کے قیام کے ساتھ ہی ساتھ نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ مشن اورہنر مندی کی ترقی نیزانٹرپرینیورشپ پر قومی پالیسی کے آغاز کے ذریعے ملک میں ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو بہتربنانے اور اسے ہموار بنانے کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ این ای پی 2020 کے تحت بھی پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنر کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ پیشہ ورانہ تعلیم اور عمومی تعلیم کے انضمام اور پیشہ ورانہ تعلیم کو مرکزی دھارے میں لانے کو ملک کے تعلیمی نظام میں ایک بڑی اصلاحات کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
جائزہ میں متواتر لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) مالی سال 2021 میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوانوں (15 سے 29 سال کی عمر) اور کام کرنے والی آبادی (15-59 سال) کے درمیان رسمی پیشہ ورانہ/تکنیکی تربیت مالی سال 2019 اور مالی سال 2020 کے مقابلے میں مالی سال 2021 میں بہتری آئی ہے۔ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں خواتین اور مردوں کی مہارتوں میں بہتری آئی ہے۔ نو اہم شعبوں میں کارکنوں کو ملازمت دینے والے اداروں پر سہ ماہی روزگار سروے (کیوای ایس) کے چوتھے مرحلے (مالی سال 2022 کی چوتھی سہ ماہی) کی رپورٹ کے مطابق، تخمینہ شدہ اداروں میں سے 15.6 فیصد نے رسمی مہارتیں فراہم کیں اور 20.5 فیصد نے ملازمت کی تربیت فراہم کی۔ صحت کے شعبے میں باضابطہ مہارت کی تربیت (24.7 فیصد) اور آن دی جاب ٹریننگ (31.6 فیصد) فراہم کرنے والے تخمینہ شدہ اداروں کارہا۔ مالیاتی خدمات کے ادارے (20.4 فیصد) نے فارمل اور 26.4 فیصد نے آن دی جاب ٹریننگ فراہم کی۔
اس میں، اسکل انڈیا مشن قلیل مدتی اور طویل مدتی تربیتی پروگراموں کے ذریعے اسکلنگ، ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس مشن کے تحت، حکومت 20 سے زیادہ مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے ملک بھر میں مہارت کی ترقی کی مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ ان پروگراموں کی تشہیر پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور ریاستی حکومتوں کی مہمات کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ شعبوں کو مہارتوں سے متعلق ایکو سسٹم میں پھیلے کامن فریم ورک کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، تاکہ اسکل ایکوسسٹم میں حکومتی ہنر مندی کے پروگراموں کے نتائج میں یکسانیت ہو۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS