کولمبیا میں اسقاط حمل اب جرم نہیں رہا

    0
    Time

    بوگوٹا (یو این آئی) : لیٹن امریکی ملک کولمبیا میں اب اسقاط حمل قانوناً جرم نہیں رہا۔سی این این نے پیر کو سپریم کورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ملک کی آئینی عدالت نے 24 ہفتوں کی حاملہ کے اسقاط حمل کو جائز بنانے کے حق میں فیصلہ سنایا۔گزشتہ دو دہائیوں سے اسقاط حمل کے قانون کے خلاف مہم چلانے والے اسقاط حمل کے حقوق کی وکالت کرنے والوں نے عدالت کے اس قدم کی ستائش کی ہے ۔سی این این کے مطابق، کولمبیا کی سپریم کورٹ کا فیصلہ میکسیکو کی سپریم کورٹ اور ارجنٹینا کی سینیٹ کے ذریعہ اسقاط حمل کو جرم سے پاک کرنے کے حالیہ فیصلوں کی پیروی کرتا ہے ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS