دہلی میں سردی نے توڑا 21برسوں کا ریکارڈ 

0

نئی دہلی :منگل کو یوم جمہوریہ کے دن دہلی میں سردی نے پچھلے 21سالوںکا ریکارڈ توڑ دیا ۔موسم کے حساب سے دیکھا جائے تو اس بار کا یوم جمہوریہ سب سے سرد دن رہا۔منگل کو دہلی کی درجۂ حرارت 2.1ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے7ڈگری سیلسیس کم ہے۔محکمۂ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2000کے بعدآج کے دن کبھی اتنے نیچے پارا نہیں لڑھکا ہے۔ دہلی میں آج کی ٹھنڈ عام سے 7ڈگری کم تھی اور شدید سرد لہر کی صورتحال رہی ۔اس سے پہلے اب تک کا سب سے ٹھنڈا یوم جمہوریہ 26جنوری2008تھا جب درجۂ حرارت 4.1ڈگری تک گر گیا تھا۔
منگل صبح کی شروعات پالم ہوائی اڈے سمیت کئی مقامات پر گھنے کہرے کے ساتھ ہوئی اور ٹھنڈی ہوا نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا۔پریڈ شروع ہونے سے پہلے حد بصارت حالانکہ کافی بہتر ہوگئی تھی۔آج یہاں کی زائد درجۂ حرارت 20.4ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی جو عام سے ڈگری سیلسیس کم رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بدھ کو یہاں کا درجۂ حرارت 21اور 3ڈگری سیلسیس کے آس پاس بنا رہے گا۔ آج کی طرح ہی کل بھی لوگوں کو سرد لہر کا سامنا کرنا ہوگا۔ صبح کی شروعات گھنے کہرے کے ساتھ ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS