سینٹرل اور کلسٹر یونیورسٹیوں کی جانب سے آج لئے جانے والے امتحانات ملتوی

0
Republicworld

سری نگر : (یو این آئی) بھاری برف باری کے پیش نظر سینٹرل اور کلسٹر یونیورسٹیوں کی جانب سے بدھ کے روز لئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔
یونیورسٹی کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر آج لئے جانے والے سبھی امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بتادیں کہ وادی کے اطرا ف و اکناف میں بھاری برف باری کے پیش نظر سڑکیں بند پڑی ہوئی ہیں جس وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS