کانکیر (یو این آئی) : چھتیس گڑھ میں ضلع کانکیر کے ہیڈکوارٹر میں واقع ایک ہوٹل میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوتوالی تھانہ علاقے میں واقع ایک لاج سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب دوسرے دن بھی کمرے کا دروازہ نہ کھلا۔ اس کے بعد ہوٹل آپریٹر نے پولس کو معاملے کی اطلاع دی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ رائے پور کے باشندے جتیندر دیوانگن اپنی بیوی سویتا دیوانگن اور دو بچوں گنگن اور ٹکٹک کے ساتھ رائے پور سے کانکیر آیا تھا۔ یہ تمام لوگ بدھ کی شام سے ہی شہر کے بس اسٹینڈ پر واقع بستر لاج میں ٹھہرے ہوئے تھے ۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ کنبہ بدھ کی شام دیر گئے لاج کے کمرے میں داخل ہوا۔ اس کے بعد کوئی بھی کمرے سے باہر نہیں آیا۔ جب اگلے دن شام تک کمرے کا دروازہ نہ کھلا تو ہوٹل کے منیجر کو شک ہوا اور اس نے فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ کمرے کے اندر جتیندر اور سویتا کی لاشیں لٹکی ہوئی تھیں۔ جبکہ دونوں بچوں کی لاشیں بستر پر پڑی تھیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے فورنسک ٹیم کی مدد لی ہے ۔
ہوٹل سے ایک ہی کنبہ کے 4 افراد کی لاشیں برآمد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS