نئی دہلی: اتر پردیش کے کانپور کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے ۔جس میں مظاہرے کے دوران پولیس فائرنگ کر رہی ہے. ویڈیو میں دو پولیس اہلکار فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کانپور تشدد میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پرتشدد مظاہرے میں ہلاک ایک بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے بیٹے کو گولی مار دی ہے. انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں اپنے بیٹے سے ملنے نہیں دیا ۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مقتول کے والد نے کہا،ہماری زندگی برباد ہوگئ ہے، اب ہم کیا کریں گے، کیا ہم بھیک مانگیں گے؟ ہم سے ملنے بھی کوئی نہیں آیا. ڈاکٹروں نے بھی ہمیں دھوکہ دیا اور میرے بچے کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ یہاں تک کہ ہمیں اپنے بچے سے ملنے بھی نہیں دیا گیا۔ ہم مزدوری کرتے تھے، ہمارا بچہ بھی مزدوری کرتا تھا۔ جب بھگدڑ مچی تو ہمارا بچہ بھی خوف کے مارے بھاگ گیا۔ جیسے ہی اس نے سڑک پار کرنے کی کوشش کی، پولیس نے سامنے سے فائرنگ کی اور اسے گولی مار دی گئی. ہمارا بیٹا ہمیں صرف یہ بتا پایا کے اسے پیٹ میں گولی لگی ہے۔ اس کے بعد وہ فوت ہوگیا۔
شہریت تشدد جاری،ابتک کانپور میں تین اموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS