شہریت قانون مظاہرہ:4 ماہ کے محمد اور 57 سالہ صمیدہ کی شہادت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا 

0

شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف ہندوستان میں ہو رہے پرعزم خواتین کے مظاہرے پوری دنیا کے لیے مثال بن گئے ہیں۔ ٹھنڈ، بارش اور مختلف طرح کے دباؤ کے باوجود دہلی کے شاہین باغ اور پھر پارک سرکس (کولکاتا، مغربی بنگال)، گھنٹہ گھر (لکھنؤ، یو پی)، سبزی باغ (پٹنہ، بہار)، ممبئی باغ (ممبئی، مہاراشٹر) جیسے مقامات پر گزشتہ کئی دنوں سے غیر معینہ مدت کا دھرنا و مظاہرہ جاری ہے۔ سیاہ قانون کے خلاف خواتین کے پرامن مظاہرے نے ایک تاریخ رقم کر کے رکھ دی ہے۔ اور اب تک پورے ملک میں 2 شہادتیں ایسی سامنے آئی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ دراصل شہریت قانون کے خلاف مظاہروں کے دوران پولس بربریت اور تشدد کی وجہ سے تو کئی جانیں جا چکیں ہیں، لیکن ٹھنڈ، بارش اور ناسازگار حالات میں پرامن طریقے سے جدوجہد کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے کا سہرا محمد جہاں (4 ماہ) اور صمیدہ خاتون (57 سال) کے سر بندھا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے اندر یہ دونوں شہادتیں ہوئی ہیں، اور محمد جہاں کا تعلق شہرت حاصل کر چکے’شاہین باغ‘سے ہے، جب کہ صمیدہ خاتون نے پارک سرکس میدان میں مظاہرہ کرتے ہوئے داعیٔ اجل کو لبیک کہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS