چین ایک مشن کے تحت سرحدی تنازع پیدا کررہا ہے: راج ناتھ سنگھ

0

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ پاکستان کے بعد اب چین بھی سرحد پر ایک مشن کے تحت تنازع پیدا کررہا ہے ، لیکن ملک اس بحران کا سامنا پورے استقامت  کے ساتھ کررہا ہے۔
سنگھ نے پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بارڈر روڈ آرگنائزیشن(بی آراو)کے ذریعہ سات ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول  علاقوں میں تعمیر کیے گئے 44 پلوں کا افتتاح کیا اور اروناچل پردیش میں نیچیفو سرنگ کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے ہرشعبہ میں ملک کو پیدا ہونے والے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ زراعت ہو یا معیشت ،صنعت ہو یا سیکیورٹی کا نظام، سبھی اس سے  بری طرح متاثرہوئے ہیں۔ اس نازک وقت میں پاکستان کے بعد چین کی جانب سے سرحد پر ایک مشن کے تحت تنازعہ پیدا کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ’’ہماری شمالی اور مشرقی سرحد پر پیدا ہونے والے حالات سے آپ بخوبی واقف ہیں۔ پہلے  پاکستان اور اب چین  کے ذریعہ  گویا ایک مشن کے تحت سرحد پر تنازع  پیدا کیا جا رہا ہے ،ان ممالک کے ساتھ  ہماری تقریبا 7 ہزار کلومیٹر کی سرحد ہے، جہاں آنے دن تناؤ رہتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ پریشانیوں اور مشکلات  کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی کی موثراور بصیرت افروز قیادت میں یہ ملک نہ صرف ان بحرانوں کا استقامت کے ساتھ سامنا کر رہا ہے ،بلکہ تمام شعبوں میں بڑی اور تاریخی تبدیلیاں لا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS