چین نے ہانگ کانگ، اوٹاوا میں جاری مظاہروں پر کناڈا کو گھیرا

0
SouthChinamorningpost

اوٹاوا (یو این آئی؍ اسپوتنک) : کناڈا کے اوٹاوا میں ٹرک ڈرائیوروں کے ‘فریڈم کانوائے ’اور ہانگ کانگ میں پرتشدد مظاہروں کے حوالے سے جسٹن ٹروڈو کی سرکار نے جس طرح ’دوہرے معیار‘کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اس کی کناڈا میں تعینات سفارتی مشن نے مذمت کی ہے ۔چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مسٹر ٹروڈو نے ایسے مظاہروں کو جمہوریت کے لیے خطرہ سمجھا اور انہیں روکنے کے لیے ملک بھر میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا۔ اوٹاوا کو مظاہرین سے آزاد کرانے کے لیے اب ان پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ اس کے برعکس مارچ 2019 میں ہانگ کانگ میں شروع ہونے والے مظاہروں کی کینیڈا نے حمایت کی تھی اور یہ کینیڈا کے ‘دوہرے معیار’ کی عکاسی کرتا ہے ۔کینیڈا میں چین کے سفارت خانہ نے منگل کو ٹویٹ کیا، کینیڈا میں کچھ لوگ مختلف مقامات پر اس قسم کے احتجاج کو مختلف انداز سے دیکھتے ہیں۔ ہانگ کانگ کے معاملے میں یہ انسانی حقوق کے لیے ایک مظاہرہ تھا جب کہ کینیڈا میں اسے جمہوریت کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے ۔ ایسے دوہرے معیار کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔چین کے سفارتی مشن نے یہ بھی نوٹ کیا کہ کینیڈا کی پولیس نے اوٹاوا میں پرامن مظاہرین کو پرتشدد طریقے سے منتشر کرنے کیلئے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے متعدد حربے استعمال کیے ، جن میں کالی مرچ کے اسپرے ، اسٹن گرینیڈ اور لاٹھیاں شامل ہیں۔کناڈا میں مظاہروں کا یہ سلسلہ جنوری سے شروع ہوا ہے ۔ یہاں حکومت نے امریکہ جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا ہے ۔ اس کو لے کر ٹرک ڈرائیوروں میں کافی ناراضگی ہے اور وہ اس کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS