چین کا یوکرین کیلئے 7 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی امداد کا اعلان

0

بیجنگ: (یواین آئی) روس کے قریب سمجھے جانے والے چین نے جنگ زدہ یوکرین کیلئے بھاری امداد کا اعلان کیا ہے۔ یال رہے کہ چین نے اب تک روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت نہیں کی ہے تاہم اب اس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یوکرین کیلئے 7 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے جس کی پہلی کھیپ روانہ بھی ہوچکی ہے۔ چین مسلسل روس یوکرین تنازع کو ناٹو کی مشرق کی جانب وسعت کو قرار دے رہا ہے اور اس نے اب تک یوکرین پر روس کی چڑھائی کی مذمت بھی نہیں کی ہے۔ گزشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے فرانسیسی و جرمن ہم منصبوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ چین کو یوروپ میں جنگ شروع ہونے پر شدید افسوس ہے۔
اب روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے 4 کروڑ 44 لاکھ نفوس پر مشتمل ملک یوکرین کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے بتایا کہ یوکرین کی درخواست پر ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ پر مبنی امداد یوکرین کو فراہم کرے گا جس کی مالیت 7 لاکھ 92 ہزار ڈالر ہے۔ خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا اور اب تک 22 لاکھ لوگ ملک چھوڑنے کیلئے سرحدوں کی جانب نقل مکانی کرچکے ہیں، اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS