مسجد الحرام میں 12 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ بند

0

مکہ مکرمہ، (یوا ین آئی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے خانہ کعبہ کے اطراف اور مسجد الحرام کے احاطے میں 12 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔
وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا۔ہدایت نامے کے مطابق کوئی بھی شخص پیشگی اجازت کے بغیر مسجد الحرام میں داخل نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں 17 اکتوبر کو تقریباً ڈیڑھ سال سے زائد عرصے بعد سماجی فاصلہ ختم کیا گیا اور سماجی فاصلے کے بغیر نماز ادا کی گئی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS