Image:RRS Urdu

رمضان کے دوران اجتماعی افطار و اعتکاف کی اجازت نہیں: انتظامیہ
مکہ المکرمہ(ایجنسیاں) : کورونا کے پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کے مسجد نبوی میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔مسجد نبوی انتظامیہ (جنرل پریزیڈنسی) کے مطابق 15 سال سے کم عمر بچوں کو رمضان میں مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار و اعتکاف پر پابندی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تراویح کی نماز کا وقت بھی معمول سے نصف کر دیا گیا ہے اور نماز کے 30 منٹ بعد مسجد نبوی کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق رواں سال بھی اعتکاف معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسجد میں اجتماعی افطار کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ حرمین انتظامیہ کے مطابق حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبوی) میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار واعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔
گزشتہ سال کورونا کے باعث حرمین شریفین میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی لگائی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS