رنگون، (ایجنسیاں) : میانمار میں فوج کے ہیلی کاپٹر نے ایک اسکول پر فائرنگ کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکول میں موجود کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں
7 طلبابھی شامل ہیں۔ یہ اسکول ایک بودھ خانقاہ میں واقع تھا۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے 17 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وسطی ساگینگ کے
علاقے میں واقع اسکول پر فوج نے حملہ کیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ باغی اسکول میں چھپے ہوئے تھے۔ کچھ بچے فائرنگ کے فوراً بعد ہلاک ہوگئے، جبکہ کچھ اس وقت
مارے گئے جب فوجی گاو¿ں میں داخل ہوئے۔ مہلوکین کو اسکول سے 11 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے میں سپرد خاک کیا گیا۔ فوج کی طرف سے دعویٰ
کیا گیا ہے کہ باغیوں نے پہلے فائرنگ شروع کر دی تھی۔ اس کے جواب میں فوج نے فائرنگ کی۔ گاو¿ں میں تقریباً ایک گھنٹے تک گولیاں چلتی رہیں۔
میانمار : اسکول پر فوج کی فائرنگ 7 طلباسمیت 13 افرادہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS