وزارت محنت کے بچوں کی بہبود کے بجٹ میں کمی کی وجہ سے چائلڈ لیبر اور بچوں کی اسمگلنگ کے معاملات میں اضافہ ہو سکتا ہے

0

نئی دہلی، (یو این آئی) بچوں کی فلاح و بہبود اور چائلڈ لیبر کے خاتمے سے وابستہ تنظیم ‘بچپن بچاؤ آندولن’ نے مالی سال 2023-24 کے مرکزی بجٹ میں وزارت محنت کے بچوں کی بہبود کے لیے بجٹ مختص کرنے میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس سے چائلڈ لیبر اور بچوں کی اسمگلنگ کے معاملات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
‘بچپن بچاؤ آندولن’ نے جمعرات کو یہاں کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں وزارت محنت کی اس مد میں 33 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کی وجہ سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف (ایس ڈی جی-2025) ‘چائلڈ لیبر فری ورلڈ’ کے حصول کی کوششوں کو دھکہ لگ سکتا ہے۔ وزارت محنت کے بجٹ میں یہ کمی چائلڈ لیبر اور بچوں کی اسمگلنگ میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ آندولن کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب وزارت محنت کے بچوں کی بہبود کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے۔ سال 2021-22 میں یہ بجٹ 120 کروڑ روپے تھا، سال 2022-23 میں اسے کم کر کے 30 کروڑ روپے اور سال 2023-24 میں کم کر کے 20 کروڑ روپے پر آ گیا ہے۔
بچپن بچاؤ آندولن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر دھننجے ٹنگلے نے کہا کہ اس سال کے بجٹ سے بچوں کے لئے زیادہ کی امید تھی۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS