بھاگلپور میں ٹرک کی زد میں آنے سے بچے کی موت،تین زخمی

0

بھاگلپور : بہارمیں بھاگلپور ضلع کے ناتھ نگر تھانہ علاقہ میں ٹرک اور ٹھیلا گاڑی کی ٹکرمیں ایک بچے کی موت ہوگئی اورتین دیگرزخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایاکہ ضلع کے اکبر نگر علاقہ کے کشن پور گاﺅں باشندہ ویکاس کمار کا بیٹا آرین (03) اپنے نانا نانی اور ماں کے ساتھ ٹھیلہ گاڑ ی سے گھر لوٹ رہا تھا ،تبھی نیشنل ہائی وے نمبر 80 پر دوگچھی گاﺅں کے نزدیک تیز رفتارٹرک نے ٹھیلہ گاڑی میں ٹکر ماردی ۔اس حادثے میں ٹھیلہ گاڑی کے پلٹ جانے سے آرین کی دب کر موت ہوگئی جب کہ تین دیگر زخمی ہوگئے ۔
 اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔واقعہ کے بعد ٹرک کا ڈرائیورگاڑی چھوڑ کرفرارہوگیا ۔ٹرک کو ضبط کر کے لاش
پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS