نئی دہلی:ہندوستان کے چیف جسٹس (سی جے آئی)شرد اروند بوبڑے موٹربائکس سےاپنی دلچسپی کے سلسلے میں اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں ،اب ہارلے ڈیویڈسن کی نئی سپربائک کے ساتھ ان کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔
گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے آبائی شہر ناگپور پہنچے جسٹس بوبڑے کی ایک تصویر ٹویٹرپر ٹرینڈ کررہی ہے،جس میں وہ ہارلے ڈیویڈسن کی نئی سپربائک سی وی او 2020 پر سوار نظر آرہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ تصویر ان کے آبائی شہر کی ہی ہے۔حالانکہ اس تصویر میں وہ بگیر ماسک کے نظر آرہے ہیں،جس کےلئے ٹویٹر فینس نے تبصرہ بھی کیا ہے۔کچھ ٹویٹر فینس نے لکھا ہے،’مائی لارڈ،ماسک اور ہیلمٹ کہاں ہے؟‘‘کسی نے اس کا جواب دیا ہے کہ چونکہ سپر بائک اسٹنڈ پر کھڑی ہے اور کھڑی ہوئی بائک کےلئے ہیلمٹ لگانا قانونی طورپر ضروری نہیں ہے۔
کچھ ٹویٹر فینس نے انہیں ایک الگ انداز میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔راجیہ رکن اور سابق اڈیشنل سالیسیٹر جنرل ویویک تنکھا نے لکھا ہے،’’میں ان لوگوں کو پسند کرتا ہوں جو زندگی کا سکھ لیتے ہیں۔جو دکھاوا نہیں کرتے۔پروٹوکول کے جھوٹے جذبے نہیں رکھتے۔لوٹین دہلی ایسے لوگوں سے بھڑی پڑی ہے۔ہم نے موجودہ سی جے آئی شرد اروند بوبڑے کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر دیکھی ہے۔وہ ایک الگ طرح کی شخصیت ہیں۔عہدے آتے اور جاتے رہتے ہیں،لیکن آپ کے پاس ایک ہی زندگی ہوتی ہے(جینے کےلئے)۔‘‘واضح رہے کہ پچھلے سال سی جے آئی بنائے جانے کے بعد انہوں نے اپنے انٹرویو میں بائک کے سلسلے میں اپنے پیار کا اظہار کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS