چھتیس گڑھ: اے ایس آئی نے نابالغ سے کیا ریپ،وردی کی دھونس

0
Image:The Indian Express

رائے پور(ایجنسی):چھتیس گڑھ کے ضلع راجنند گاؤں کے ضلع کے چھوہیکدان تھانہ علاقے میں ایک نابالغ کے ساتھ زیادتی اور پھر اسے زندہ جلانے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اے ایس آئی پر گھناؤنا جرم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے ملزم اے ایس آئی نریندر گاہین کو گرفتار کرلیا۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس ملزم اے ایس آئی کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ کی والدہ اے ایس آئی کے گھر میں کھانا بنانے کا کام کرتی ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ 15 سالہ نابالغ بیٹی اس کے ساتھ کئی بار اے ایس آئی کے گھر آتی تھی۔ اس دوران اے ایس آئی نریندر گاہین نے کئی بار اس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کا الزام ہے کہ جب لڑکی نے احتجاج کیا تو اے ایس آئی نے گزشتہ روز اسے زندہ جلانے کی کوشش کی۔ نابالغ متاثرہ کی والدہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS