چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ نے وفد کے ساتھ سونیا گاندھی سے ملاقات کی 

0

نئی دہلی:چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کابینہ کے کچھ ساتھیوں اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ایک وفد کے ساتھ جمعہ کو سونیاگاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی کو حکومت کے کام کاج سے انہیں مطلع کرایا۔ کانگریس نے اپنے سرکاری ٹویٹر  پر یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ بگھیل  نے اپنے کابینہ کے 6 اراکین ،ارکان اسمبلی، میئروں اور میونسیپل کارپوریشنوں کے صدور کےساتھ سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سمجھا جاتاہے کہ اس ملاقات کے دوران بگھیل نے اپنی حکومت کی ایک سال کی کامیابیوں کی تفصیلی معلومات پارٹی کی قیادت کو دی۔ بگھیل کے ساتھ سونیا گاندھی  اور راہل گاندھی سے ملنے گئے وفد میں بگھیل کے علاوہ پارٹی کے چھتیس گڑھ کے انچارج  جنرل سکریٹری پی ایل پنیا ،اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرن داس مہنت،ریاست کے وزیر داخلہ تامردھوج ساہو،کابینہ کے وزیرٹی ایس سنگھ دیو اور جے سنگھ اگروال شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS