منگلور: پولیس نے منگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بم نصب کرنے کے الزام میں ملزم شخص کے خلاف 700 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائرکی ہے۔پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ تفتیشی افسر اوراسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کے یو بیلپا نے ہوم سکریٹری اور ڈپٹی کمشنر سے منظوری ملنے کے بعد ملزم آدتیہ راؤ کیخلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔خیال رہے گذشتہ 20 جنوری کو ملزم منگلورایئر پورٹ پر بارود سے بھرا بیگ رکھنے کے بعد فرار ہوگیا تھا، بعد میں اس نے بنگلورمیں پولیس کے سامنے خود سپردگی کردی تھی۔ پولیس نے اسے گرفتارکر کےاس کیخلاف غیرقانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS