کرناٹک ووٹر آئی ڈی گھپلے میں مرکزی سرکار ملوث : سرجے والا

0

بنگلورو(ایجنسیاں) :کانگریس کے کرناٹک ریاستی یونٹ کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت ووٹر شناختی کارڈ گھوٹالے میں ملوث ہے۔ سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت ووٹروں کا ڈیٹا چوری کرنے میں براہ راست ملوث ہے۔مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی ایک کمپنی کے بینک اکاو¿نٹ سے یہ رقم کئی لوگوں کو منتقل کی گئی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ رقم گھوٹالے کے کلیدی ملزم روی کمار کے چلم انسٹی ٹیوٹ سے منتقل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ ثبوت ہے جو اس گھوٹالے میں مرکزی حکومت کے براہ راست ملوث ہونے کو ثابت کرتا ہے۔کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی کمپنی کے اکاو¿نٹ سے بڑی رقم منتقل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ مرکزی سرکار کے علاوہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کی سربراہی والی ریاستی حکومت بھی ووٹر آئی ڈی گھوٹالہ میں ملوث ہے۔سرجے والا نے کہا یہ صرف ڈیٹا چوری کا ہی معاملہ نہیں ہے بلکہ اس گھوٹالے میں رقوم کی غیر قانونی منتقلی بھی کی گئی، لہذا اس معاملہ کی جانچ کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں کی جانی چاہئے۔ ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ گھوٹالے کے سرغنہ روی کمار سے تعلق رکھنے والی جگہوں پر کسانوں کے کھاتوں میں رقم منتقل کی گئی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کسانوں سے رقم واپس لی گئی ۔کانگریس لیڈروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اقلیتی کمیونٹیوں، درج فہرست ذاتوں اور قبائل اور دیگر کے ووٹروں کے ناموں کو حذف کرنے کا پتہ لگائیں۔ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے 20 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کر دیئے ہیں۔دوسری طرف بی جے پی نے کہا ہے کہ کانگریس ڈپلی کیٹ ووٹروں کو ختم کرنے سے فکر مند ہے، جنہیں اس نے دیگر پڑوسی ریاستوں سے بنگلورو اسمبلی حلقوں میں بسایا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS