ممتا کو نہیں ملی روم جانے کی اجازت

0

نئی دہلی (ایجنسیاں)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو مرکزی حکومت نے اگلے ماہ روم جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ممتا بنرجی کو ‘عالمی امن کانفرنس’ میں شرکت کے لئے دعوت دی گئی تھی۔ مرکزی حکومت کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ پی ایم مودی ان سے حسد کرتے ہیں۔مس بنرجی نے کہا کہ آپ مجھے نہیں روک سکیں گے ، میں بیرون ملک جانے کے لیے بے چین نہیں ہوں ، لیکن اس کا تعلق ملک کی عزت سے ہے۔ آپ (پی ایم مودی) ہندو کی بات کرتے ہیں ، میں بھی ہندو عورت ہوں۔ آپ مجھے اجازت کیوں نہیں دیتے؟ آپ مکمل طور پر حسدرکھنے والے ہیں۔ترنمول کانگریس کے ترجمان دیبنگشو بھٹاچاریہ نے ٹویٹ کیا کہ مرکزی حکومت نے دیدی کو روم آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے چین جانے کی اجازت بھی منسوخ کر دی تھی۔ ہم نے اس فیصلے کو بین الاقوامی تعلقات اور ہندوستان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے قبول کیا تھا۔ لیکن اب اٹلی کیوںمودی جی ؟ آپ کو بنگال کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ اس سال اگست میں بنرجی کو روم میں قائم کیتھولک ایسوسی ایشن ، کمیونٹی آف سینٹ ایگیڈیو کے صدر میکرو امپاگلیازو نے تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا۔ وہ واحد ہندوستانی ہیں، جنہیں بلایا گیا ہے۔ پوپ فرانسس ، جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور مصر کے الازہر کے سب سے بڑے امام احمد الطیب سمیت دیگر کی 6 اور 7 اکتوبر 2021 کو ہونے والی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ترنمول کانگریس نے مرکز کے فیصلہ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS