مرکز نے چیف جسٹس آف انڈیا سے جانشین کے لیے تجویز طلب کی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی حکومت نے جمعہ کو چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت سے اپنا جانشین بنانے کے لئے تجویز دینے کو کہا۔وزارت قانون و انصاف نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ ٹویٹ میں لکھا گیا، “چیف جسٹس آف انڈیا اور سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری کے لیے میمورنڈم آف پروسیجر (ایم او پی) کے مطابق، قانون اور انصاف کے وزیر نے ہندوستان کے عزت مآب چیف جسٹس کو اپنے جانشین کی تقرری کے لیے اپنی سفارشات دینے کے لئے آج ایک خط بھیجا۔
سپریم کورٹ کی روایت کے مطابق سنیارٹی کے حکم میں جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کوہندوستان کے اگلے چیف جسٹس کے طور پرنامزد کئے جانے کے لئے سفارش کیے جانے کا امکان ہے۔
جسٹس للت نے 27 اگست 2022 کو ہندوستان کے 49ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیاتھا۔ وہ 74 دنوں کی اپنی مختصر مدت کار کے بعد 8 نومبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔تقرری کے بعد جسٹس چندر چوڑ ہندوستان کے 50ویں چیف جسٹس بن جائیں گے۔ وہ 10 نومبر 2024 کو ریٹائر ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS