ڈیجیٹل میڈیا سمیت اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر مرکزی سرکار سخت

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) :مرکزی سرکار نے سوشل میڈیا گائڈ لائنس پر عمل کو لے کر سختی دکھانی شروع کردی ہے۔ اطلاعات و نشریات محکمہ نے جمعرات کو ڈیجیٹل میڈیا سمیت او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو 15دن کی مہلت دی ہے۔ اس کے تحت ایسی کمپنی کو یہ بتانا ہوگا کہ اس نے نئی گائڈ لائنس پر کیا عمل کیا ہے۔ واضح رہے کہ مرکز کی مودی سرکا رنے 25فروری کو سوشل میڈیا اور اوٹی ٹی پلیٹ فارم کے لئے نئی گائڈ لائن جاری کی اور ضابطوں کو سخت کیا۔ سرکار نے فیس بک، ٹوئٹر،وہاٹس ایپ جیسی سوشل میڈیا کمپنیوں کو نئی گائڈ لائن نافذ کرنے کے لئے 3مہینے کا وقت دیا تھا۔ 25مئی کو مرکزی سرکار کی نئی گائڈ لائن کی آخری تاریخ ختم ہوگئی۔ ایسے میں مرکزی سرکار کی نئی گائڈ لائن نافذ نہ کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہندوستان پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS