مرکزی حکومت دہلی میں صدر راج نافذ کرنے کی سازش کر رہی ہے: آتشی

0

نئی دہلی (یو این آئی): عام آدمی پارٹی (آپ) کی سینئر لیڈر اور دہلی کی کابینی وزیر آتشی نے جمعہ کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت والی مرکزی حکومت سیاسی سازش کے تحت دہلی میں صدر راج نافذ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

آتشی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی مرکزی حکومت ایک سیاسی سازش کے تحت دہلی میں صدر راج نافذ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو خبردار کیا کہ دہلی میں صدر راج نافذ کرنا غیر قانونی، غیر آئینی اور دہلی کے عوام کے مینڈیٹ کے خلاف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی جانتی ہے کہ وہ دہلی میں الیکشن جیتنے والی نہیں ہے، اس لیے اب وہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی مقبول حکومت کو گرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت کے خلاف جو سازش رچی جا رہی ہے اس کی ایک بڑی وجہ حکومت کی طرف سے کئے جا رہے کام ہیں، چاہے وہ مفت بجلی اور پانی فراہم کرانا ہو، بہترین اسکول، محلہ کلینک، بزرگوں کو مفت تیرتھ یاترایا خواتین کے لئے بس میں مفت سفر ہو۔

مزید پڑھیں: ’یہ انتخاب سماج کو تقسیم کرنے اور متحد کرنے کے نظریہ کے درمیان لڑائی‘

آپ لیڈر نے کہا ’’دہلی کی منتخب حکومت کے خلاف ایک بہت بڑی سیاسی سازش رچی جا رہی ہے۔ ہمیں معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی کی حکومت والی مرکزی حکومت آنے والے دنوں میں دہلی میں صدر راج نافذ کرنے جا رہی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے اس کے اشارے مل رہے ہیں۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS