اسرائیلی سفارتخانہ دھماکہ معاملے میں جامعہ یونیورسٹی سے سی سی ٹی وی فوٹیج طلب

0
اسرائیلی سفارتخانہ دھماکہ معاملے میں جامعہ یونیورسٹی سے سی سی ٹی وی فوٹیج طلب
اسرائیلی سفارتخانہ دھماکہ معاملے میں جامعہ یونیورسٹی سے سی سی ٹی وی فوٹیج طلب

نئی دہلی (ایجنسیاں): دہلی کے وی وی آئی پی علاقے چانکیہ پوری میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی جانچ آگے بڑھ رہی ہے۔ دہلی پولیس کے علاوہ این آئی اے اور این ایس جی کی ٹیمیں بھی اس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب اس معاملے میں دہلی پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو خط لکھا ہے کہ وہ یونیورسٹی کی دیواروں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کرے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ سے 2گھنٹے قبل پرتھوی راج روڈ پر موقع واردات کی طرف جانے والے لوگوں میں سے ایک جنوب مشرقی دہلی کے جامعہ نگر سے آیا تھا۔ اس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو اسٹیشن کے قریب آٹو رکشہ لیا تھا۔ یونیورسٹی کی دیواروں پر کئی سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ ان کیمروں کارخ اوکھلا روڈ کی طرف ہے، جہاں سے پولیس کوشبہ ہے کہ دھماکے کے مشتبہ افراد میں سے ایک آٹو رکشہ لے کرگیا تھا۔

مزید پڑھیں: غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیل کی جارحیت پر اب انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں ہوگی بحث

واضح رہے کہ اس دھماکے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ تاہم دھماکہ اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک پارک میں ہوا تھا، اس لئے پولیس اسے سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ چونکہ غزہ میں لڑائی چل رہی ہے، اس لئے سفارتخانہ کی سیکورٹی کو اہمیت دی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS