سی بی ایس سی 10 ویں اور 12ویں کے امتحان کی تاریخوں میں تبدیلی

0

نئی دہلی: سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں امتحان کیلئے جمعہ کو کچھ سبجیکٹ کے بورڈامتحان کی نئی تاریخوں کااعلان کیا، جس میں میتھ (ریاضی)، کامرس اور فزکس شامل ہیں۔ نئی تاریخ کے مطابق 10ویں جماعت کے سائنس کا امتحان اب21مئی کو کردیاگیاہے، وہیں میتھ کا امتحان اب 2جون کو ہوگا۔دوسری طرف 12ویں کے فزکس کا امتحان8جون کو ہوگا۔ نئی تاریخ کے مطابق 12ویں کلاس کے سائنس اور کامرس کے طلباکیلئے میتھ کا امتحان 31مئی کو ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS