اگلے سال سے نہیں ہوگا 2 ٹرم میں امتحان
نئی دہلی (ایجنسیاں) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے تعلیمی سال 2022-23 کا سالانہ نصاب جاری کر دیا ہے۔ سی بی ایس ای کے نئے نصاب کے مطابق، کلاس 10ویں اور 12ویں کے نصاب کو2ٹرموں میں تقسیم نہیں کیا گیا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرم سسٹم کو بند کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، جیسا کہ سی بی ایس ای کے ذریعہ اعلان کردہ نظرثانی شدہ نصاب میں بڑے مضامین کیلئے مزید کٹوتیاں دیکھی گئی ہیں، بورڈ نے اس سال کے لیے بھی ابواب کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی بی ایس ای کا نصاب 2022-23 سرکاری ویب سائٹ cbseacademic.nic کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ملک میں کووڈ -19کی وبا کی وجہ سے سی بی ایس ای نے 2021-22 کے بورڈ امتحانات کو2 مرحلوں میں تقسیم کیا تھا۔سی بی ایس ای نے نومبر اور دسمبر 2021 میں کلاس 10 ویں اور کلاس 12 ویں کے لئے ٹرم 1 کا امتحان لیا تھا۔ جبکہ ٹرم 2 کا امتحان اپریل-مئی 2022 میں منعقد ہونا ہے۔
سی بی ایس ای نے جاری کیابورڈ امتحان کانصاب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS