امریکا نے یوکرین مذاکرات کے لیے 40 ممالک کو دعوت نامے بھیجے

0

واشنگٹن: (یو این آئی/ اسپوٹنک) امریکہ کی جانب سے اگلے ہفتے جرمنی میں یوکرین پر ہونے والے دفاعی مذاکرات میں شرکت کے لیے تقریباً 40 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ 20 سے زیادہ ممالک نے پہلے ہی شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے یہ اطلاع دی۔ جان کربی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ “تقریباً 40 ممالک کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ 20 سے زیادہ مدعو ممالک نے آنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اس لیے ہم اس اجلاس کا اہتمام کر رہے ہیں۔” کربی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن 26 اپریل کو جرمنی میں یوکرین کے دفاعی مشاورتی گروپ کے اجلاس کے لیے اپنے متعدد ہم منصبوں کی میزبانی کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS