سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات 15 فروری سے

0
سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات 15 فروری سے
سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات 15 فروری سے

نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانا ت 15 فروری سے ایک ساتھ ہوں گے۔ سی بی ایس ای کے امتحانات کا اعلان دو ماہ قبل منگل کو کیا گیا تھا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو تیاری کے لیے وقت دینے کے لیے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا پہلے سے اعلان کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ امتحانات کے درمیان مناسب دنوں کا وقفہ بھی دیا گیا ہے۔ دونوں امتحانات صبح 10.30 بجے سے دوپہر 1.30 بجے تک ہوں گے۔

سی بی ایس ای کی طرف سے اعلان کردہ 10ویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق 10ویں کلاس کے امتحانات 15 فروری سے شروع ہوں گے اور 13 مارچ 2024 تک جاری رہیں گے۔ اسی طرح 12ویں جماعت کے امتحانات 15 فروری سے شروع ہو کر 2 اپریل 2024 تک جاری رہیں گے۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسویں جماعت کے اہم مضامین کے امتحانات 21 فروری سے شروع ہوں گے۔

ہندی کورس اے اور بی کے امتحانات 21 تاریخ کو ہوں گے۔ اس کے بعد 26 فروری کو انگلش کمیو نیکیشن اور انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کے امتحانات ہوں گے۔ اس کے بعد سائنس کا امتحان 2 مارچ کو ہوگا۔ سوشل سائنس کا امتحان 7 مارچ کو ہوگا۔ ریاضی کے معیاری اور ریاضی کے بنیادی امتحانات 11 مارچ کو ہوں گے۔ کمپیوٹر ایپلیکیشنز، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کا امتحان 13 مارچ کو ہوگا۔

اسی طرح اگر ہم 12ویں جماعت کے اہم مضامین کے امتحانات کی بات کریں تو ہندی الیکٹیو اور ہندی کور کے امتحانات 19 فروری کو ہوں گے۔ 22 فروری کو انگلش الیکٹیو، انگلش الیکٹیو (فنکشنل انگلش) اور انگلش کور ہوگا۔ 27 فروری کو کیمسٹری، 29 فروری کو جغرافیہ، 4 مارچ کو فزکس، 9 مارچ کو ریاضی اور اپلائیڈ میتھمیٹکس، 12 مارچ کو فزیکل ایجوکیشن، 13 مارچ کو ہوم سائنس، 15 مارچ کو سائیکالوجی کا امتحان ہوگا۔

مزید پڑھیں:جے این یو میں طلبا کے احتجاج کرنے پر سخت قوانین، دس ہزار روپے تک کا جرمانہ

اس کے علاوہ 18 مارچ کو معاشیات، 19 مارچ کو بیالوجی 22 مارچ کو پولیٹیکل سائنس، 23 مارچ کو اکاؤنٹنسی، 27 مارچ کو بزنس اسٹڈیز اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن، 28 مارچ کو تاریخ، یکم اپریل کو سوشیالو جی اور 2 اپریل کو انفارمیٹکس پریکٹس، کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے امتحانات ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS