عراق، افغان جنگوں میں شہریوں کی ہلاکتیں امریکہ کے اعدادوشمار سے زیادہ

    0
    dawn.com

    عراق اور شام میں 50 ہزار سے زیادہ فضائی حملے کیے :نیویارک ٹائمز
    واشنگٹن(ایجنسیاں) : کئی برسوں کی قانونی کارروائیوں اور مہینوں کی تحقیقات کے بعد اخبار ’نیویارک ٹائمز‘اس نتیجے پر پہنچا کہ عراق اور افغانستان میں سویلین ہلاکتوں کی تعداد امریکہ کی تسلیم کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔پورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگوں کی تحقیقات کی کوشش کا خلاصہ کرتے ہوئے اخبار نے لکھا کہ ’وعدہ یہ تھا کہ جنگ دکھائی دینے والے ڈرونز اور بموں سے لڑی جاتی ہے لیکن نیویارک ٹائمز کی حاصل کردہ دستاویزات ناقص انٹیلی جنس،
    Afghanistan and the United Nations
    غلط اہداف لگانا، برسوں تک شہریوں کی اموات اور ناکافی احتساب ظاہر کرتی ہیں۔ مارچ 2017 میں شروع کیے گئے امریکی محکمہ دفاع اور سینٹرل کمانڈ کے خلاف دائر دعوے اور معلومات کی آزادی کی درخواست کے ذریعہ پنٹاگن کے دستاویزات تک رسائی حاصل کی تھی۔اس کے علاوہ نیویارک ٹائمز کے رپورٹرز نے ہلاکتوں کے 100 سے زائد مقامات کا بھی دورہ کیا اور بچ جانے والے شہریوں کے علاوہ سابق اور حاضر سروس امریکی حکام کے انٹرویو کیے۔مذکورہ تحقیق 2 حصوں پر مبنی رپورٹ کی صورت میں رواں ہفتے شائع ہوئی تھی جس میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ امریکہ کی فضائی جنگ انتہائی ناقص تھی اور شہریوں کی اموات کی تعداد بھی سیکڑوں کے حساب سے ’انتہائی کم شمار‘ کی گئی۔ دستاویز پنٹاگن کے اس دعوے کو غلط ثابت کرتے ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے یہ ممکن ہوگیا ہے کہ کسی گھر کا ایک حصہ دشمن جنگجوؤں کے ساتھ تباہ کردیا جائے جبکہ بقیہ ڈھانچہ قائم رہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پانچ سال کے عرصے میں امریکی افواج نے افغانستان، عراق اور شام میں 50 ہزار سے زیادہ فضائی حملے کیے۔یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ فضائی حملے شروع کرنے سے پہلے فوج کو شہریوں کی ہلاکتوں کا تخمینہ لگانے اور اسے کم سے کم کرنے کے لیے وسیع پروٹوکول کو نیویگیٹ کرنا چاہیے، رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ اکثر دستیاب انٹیلی جنس ’گمراہ کر سکتی ہے، کم پڑ سکتی ہے، یا بعض اوقات تباہ کن غلطیوں کا باعث بن سکتی ہے‘۔اخبار نے نشاندہی کی کہ بعض اوقات ہوا سے لی گئی ویڈیوز میں لوگوں کو عمارتوں میں پودوں کے نیچے یا ترپالوں یا ایلومینیم کے احاطہ میں نہیں دکھایا گیا۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا کہ دستیاب ڈیٹا کی غلط تشریح کی جا سکتی ہے، جیسا کہ جب کسی تازہ بم دھماکے کی جگہ پر لوگ بھاگتے ہیں تو انہیں ریسکیو کرنے والوں کے بجائے عسکریت پسند سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ’بعض اوقات موٹرسائیکل پر سوار افراد کسی خاص طرح سے آگے بڑھتے ہوئے کسی حملے کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ وہ صرف موٹرسائیکل پر سوار افراد ہوتے ہیں‘۔ اس ضمن میں اپنا نقطہ نظر ثابت کرنے کے لیے نیویارک ٹائمز نے 3 مخصوص رپورٹس کا حوالہ دیا۔ان میں سے ایک 19 جولائی 2016 کا واقعہ تھا جب امریکی اسپیشل فورسز نے شمالی شام کے علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے سمجھ کر بمباری کی اور ابتدائی رپورٹ میں کہا کہ 85 جنگجو مارے گئے جبکہ مرنے والے 120 کسان اور گاؤں کے دیگر افراد تھے۔ ایک اور مثال نومبر 2015 میں عراق کے علاقے رمادی میں ایک شخص کو داعش کے ٹھکانے میں کوئی بھاری چیز گھسیٹتے ہوئے دیکھ کر کیا گیا حملہ تھا جبکہ جائزے میں معلوم ہوا کہ وہ چیز دراصل ایک بچہ تھا جو فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS