بابائے قوم کے قاتل کی پوجا کرنے والوں کے خلاف معاملہ درج

    0

    گوالیار:بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی پوجا کرنے والے کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔ناتھو رام گوڈسے کو
    پھانسی دیے جانے والی تاریخ کو ’بلیدان دوس‘ کے طور پر اس شخص نے منایا تھا، جس کے بعد پولیس نے کاروائی کی ہے۔
    پولیس اہلکار نریش باتھم سمیت اس کے ساتھیوں کو بھی تلاش کررہی ہے۔ایم پی کانگریس کے ریاستی سکریٹری رویندر سنگھ چوہان نے گوالیار
    کی کوتوالی میں شکایت درج کرائی تھی۔
    چوہان نے کہاتھا کہ ہندو مہاسبھا کے دفتر میں ناتھو رام گوڈسے کا بلیدان دوس منایا گیا اور مہاتما گاندھی کے خلاف پرچے بھی تقسیم کیے
    گئے تھے۔
    پولیس نے نریش باتھم سمیت کئی کے خلاف جذبات بھڑکانے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔گوالیار کے ڈی جی راج بابو سنگھ آج بروز اتوار بتایا کہ ہندو مہاسبھا کے لوگوں کے ذریعہ پرچے تقسیم کیے گئے ہیں جو قابل اعتراض ہے، شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS