مسافرگاڑیوں کی فروخت نے پکڑی رفتار

0

نئی دہلی: گھریلو بازار میں مساگر گاڑیوں کی تھوک فروخت اب رفتار پکڑ رہی ہے اور رواں مالی سال کے پہلے تین مہینے میں کل جتنی مسافر گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں اس سے زیادہ اکیلے جولائی میں فروخت ہوئیں۔
گاڑی بنانے والی کمپنیوں  کے تنظیم سیام کے ذریعہ آج یہاں جاری اعدادو شمار کے مطابق ،جولائی میں ملک میں کل 1,82,779 مسافر گاڑی فروخت ہوئیں جو پچھلے سال جولائی کے مقابلے میں صرف 3.86فیصد کم ہے۔اس سے پہلے مالی سال کے پہلے تین مہینے  میں اپریل سے جون کے درمیان 1,53,734 گاڑی فروخت ہوئی تھی۔
 ایک سال پہلے مقابلے میں جولائی میں دوپہیا گاڑیوں کی فروخت 15.24 فیصد گھٹاکر 12,81,354 اکائی پر آگئی۔پچھلے سال جولائی میں 15,11,717 دوپہیا  گاڑی فروخت ہوئی تھیں۔تپہیا گاڑیوں کی فروخت  77.16 فیصد کم رہی اور اس کی تعداد 12,728 اکائی پررہی۔پچھلے سال جولائی میں 55,719 تپہیا گاڑی فروخت ہوئی تھی۔
سیام کے ڈائریکٹر جنرل راجیش مینن نے کہا کہ مالی سال کے پہلے تین مہینوں  کے مقابلے میں جولائی کافی بہتر رہا۔اس سے گاڑی صنعت  میں بھروسہ لوٹا ہے۔
سیام کے صدر راجن وڈھیرا  نے کہا کہ مسافرو گاڑیوں اور دوپہیا گاڑیوں کی فروخت میں بہتری کے اشارے مل رہے ہیں۔سال در سال کی بنیاد پر فروخت  میں کمی پچھلے مہینوں کے مقابلے میں کافی کم رہی ہے۔اب اگست کی فروخت کے اعدادو شمار آنے کے بعد یہ پتہ چل چکے گا کہ مانگ آگے جارے رہنے والی ہے یا نہیں۔
مسافر گاڑیوں میں کاروں اور وینوں کی فروخت گھٹی ہے جبکہ فائدے مند گاڑیوں کی فروخت بڑھی ہے۔ان گاڑیوں کی فروخت 13.88 فیصد بڑھت 71,384 اکائی پر پہنچ گئی۔جولائی 2019 میں ملک میں 62,681 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔کاروں کی فروخت 12.02 فیصد گھٹ کر 1,02,773 اکائی اور وینوں کی فروخت 18.81  فیصد گھٹ کر 8,622 اکائی پر آگئی۔
دوپہیا گاڑیوں میں موٹرسائکلوں کی فروخت پچھلے سال جولائی کے مقابلے میں صرف 4.87 فیصد کم رہی اور کل 8,88,520 موٹرسائکل فروخت ہوئی۔اسکوٹروں کی فروخت 36.51 فیصد گھٹ کر 3,34,288 اکائی رہ گئی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS