انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونا سازش نہیں:برطانوی ہائی کمشنر

0
Image: Cricket Times

لندن(ایجنسی):پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نےکہا ہےکہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ برطانوی ہائی کمیشن کا نہیں انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا ہے۔ جیو نیوزکے پروگرام ‘ کیپیٹل ٹاک’ میں گفتگوکرتے ہوئےکرسچن ٹرنرکا کہنا تھا کہ ای سی بی نے پاکستان کے دورےکےعزم کا اعادہ کیا ہے، انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر افسوس ہے، یہ افسوس ناک دن ہے، مجھ سے زیادہ کوئی مایوس نہیں۔کرسچن ٹرنرکا کہنا تھا انگلش کرکٹ بورڈ آزاد ادارہ ہے، ای سی بی یہ نہیں کہہ رہا کہ سکیورٹی پرابلم ہے، میں اس معاملےکو سازش نہیں سمجھتا، ہمیں مل کرکام کرنےکی ضرورت ہےکہ آج کا پاکستان سال 2001 سے مختلف ہے۔
خیال رہے کہ انگلینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہےاور اپنی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی گذشتہ دنوں ٹاس سے کچھ دیر قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS