بلڈوزر کیس: سپریم کورٹ نے بلڈوزر کی کارروائی روکنے سے کیا انکار، 10اگست کو اگلی سنوائی

0

نئی دہلی (ایجنسی) : اترپردیش میں بلڈوزر کارروائی معاملے میں سپریم کورٹ میں آج ایک بار پھر سے سنوائی ہوئی۔ اس دوران دونوں فریقین میں زوردار بحث ہوئی۔ جمعیت کے وکیل دشینت دیوے نے کہا کہ ملک میں ایک طبقہ کے خلاف پیک اینڈ چائس کی طرح برتائو ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ کے انصاف کے لئے غیر جاندار کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ اس پر سالیسیٹر جنرل نے کہا کہ ملک میں کوئی دوسرا طبقہ نہیں ہے اور طرف ہندوستانی طبقہ ہے۔ سالیسیٹر جنرل نے کہا کہ قانونی کارروائی کو بے وجہ سنسنی خیز بنایا جارہا ہے۔
سپریم کورٹ نے بلڈوزر کی کارروائی روکنے سے کیا انکار کہا کہ وہ افسروں کو کارروائی کرنے سے روکنے کے لئے ایک یونیورسل آڈر منظور نہیں کرسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS