اترپردیش 2022 اسمبلی انتخابات اپنے دم پر لڑے گی بی ایس پی: مایاوتی

0

لکھنؤ : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات اپنے دم پر لڑے گی۔
محترمہ مایاوتی نے اپنی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر نامہ نگاروں سے کہا کہ کچھ ہی عرصے بعد اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں ایک ساتھ اسمبلی اور عام انتخابات ہونے والے ہیں،لیکن بی ایس پی دونوں ریاستوں میں بہار کی طرح اور لوک سبھا انتخابات کی طرح کسی بھی پارٹی کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی انتخابی معاہدہ نہیں کر ے گی،یعنی ان دونوں ریاستوں میں پارٹی اپنے دم پرہی اسمبلی کی سیٹوں پرپوری تیاری کے ساتھ انتخابات لڑے گی اور اپنی سرکار بھی تشکیل دے گی۔      
 انہوں نے کہا کہ غریب،کمزور اورمحروم طبقات کے مفادات اورفلاح و بہبود کے لئے بی ایس پی سنجیدہ،حساس،دیانتدار اور جدوجہد کرتی رہتی ہے،جس کے مطابق بی ایس پی نے اترپردیش میں چار مرتبہ اپنی قیادت میں سرکاری بھی چلائی ہے ، لیکن یہ سرمایہ دار اور تنگ ذہنیت رکھنے والی اپوزیشن جماعتوں کو یہ پسند نہیں آیا اور پھر انہوں نے بی ایس پی کے خلاف اندر سے ایک ہوکر اورہر قسم کے حربےاستعمال کر کے بی ایس پی کو اقتدار میں آنے سے روک ہے۔     
پارٹی کی سربراہ نے کہا کہ اب یہ مخالف جماعتیں سازش کے تحت خاص طور پر کمزور طبقات میں سے لالچی قسم کے لوگوں کی خرید و فروخت کرکےاورپس پردہ ان کے ذریعے بہت ساری تنظیمیں اور جماعتیں وغیرہ بنوا کر اپنے فائدے کے مطابق انتخابات میں کئی امیدوار اتار کر کمزور طبقات کے ووٹ کاٹنے میں مصروف ہیں تاکہ بی ایس پی امیدوار کامیاب نہ سکے۔ 
انہوں نے کہا کہ  یہ جماعتیں انگریزوں کی’’پھوٹ ڈالو اور راج کرو‘کی پالیسی کی طرح ہی یہاں کمزوراورمحروم طبقات پرحکومت کر کے ان کا استحصال اوران پر ظلم و ستم کرتی رہی ہیں،لیکن ان کےاس حربے کو بھی بی ایس پی کے لوگوں نے کامیاب نہیں ہونے دینا ہے،بلکہ خود کی سرکار بنانے کے لئے دوبار امیدوں پرقائم رہ کراس کے جواب میں اپنے کمزوراور محروم طبقے کے ووٹروں کو کسی بھی قیمت میں تقسیم اور اسے فروخت نہیں ہونے دینا ہے اوران کے تمام حربوں کا مقابلہ کر کے ان تمام طبقات کو مل کر دوبارہ اقتدار حاصل کرنا ہوگا۔ تبھی خاص طور پرغریب،دلت،قبائلی،پسماندہ طبقہ،مسلمان اور دیگر مذہبی اقلیتی طبقے کے لوگوں کی سماجی اور معاشی حالت کے ساتھ ہی کسانوں،مزدوروں،تاجروں اور دوسرے محنت کش لوگوں کی حالت میں بہت بہتری اور تبدیلی آسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS