برطانوی وزیراعظم بورس جانسن گجرات میں چڑھ گئے بلڈوزر پر

0

احمدآباد (ایجنسیاں) : ان دنوں ملک میں بلڈوزرموضوع بحث بنا ہوا ہے۔ الیکشن کے دوران بھی اتر پردیش میں بلڈوزر پر خوب باتیں ہوئی تھیں۔وہیں مدھیہ پردیش میں کئی مقامات پر پوسٹر پر ’بلڈوزر ماما‘ لکھا ہوا دیکھا گیا۔ اب برطانیہ کے وزیر اعظم کی وجہ سے بلڈوزر خبروں میں ہے ۔برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ جمعرات کو وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے ساتھ پنچ محل میں جے سی بی فیکٹری پہنچے تھے۔ گھومتے پھرتے اچانک وہ بلڈوزر پر چڑھ گئے۔ برطانوی وزیراعظم کے اس دورے کا مقصدہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا اور تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان آنا میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ عظیم ممالک ساتھ آکر بڑی حصولیابی کر سکتے ہیں۔انہوں نے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا اور چرخہ کاتا اور گاندھی جی کے خیالات اور جذبات سے اتفاق کا اظہار کیا۔ یہ اتفاق ہے کہ آج سے 100 سال قبل، جس جگہ برطانوی حکومت نے مہاتما گاندھی کو غداری کی سزا سناتے ہوئے کھڑا کیا تھا،اسی جگہ مہاتما گاندھی کی تصویر کے سامنے بورس جانسن ہاتھ جوڑ کرکھڑے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS