نئی دہلی: کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ کرناٹک ریاست میں لاک ڈاؤن کے درمیان ریاست کرناٹک میں ایک ہائی پروفائل شادی ہوئی۔ سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی کے بیٹے نکھل کمارسوامی نے ریاستی دارالحکومت بنگلورو سے تقریبا 28 کلومیٹر دور ایک فارم ہاؤس میں سابق وزیر کی پوتی ریوتی سے شادی کی۔ یہ تقریب کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سے 28 کلومیٹر دور رام نگر میں واقع فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی تصویر سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ کسی نے بھی ماسک یا گلوز نہیں پہنے تھے اور نہ ہی سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کیا گیا تھا۔ بالی ووڈ راہداری سے بھی اس پر بہت سارے رد عمل سامنے آرہے ہیں۔ اداکارہ روینا ٹنڈن نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا ہے جو کافی سرخیوں میں ہے۔ روینہ ٹنڈن نے نکھل کمارسوامی کی شادی کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے "ٹھیک ہے یہ بات واضح ہے کہ یہ لوگ نہیں جانتے ہیں کہ ملک میں متعدد لوگ اپنے گھر والوں تک نہیں پہنچ پائے ہیں اور فاقہ کشی کر رہے ہیں۔" ، جبکہ باقی لوگ بحران کی اس گھڑی میں غریبوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حیرت انگیز بات کہ بوفے میں کیا پیش کیا گیا تھا۔ " روینہ ٹنڈن ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں اور ہر معاملے پر پوری توجہ کے ساتھ اپنی رائے دے رہی ہیں۔ واضح رہے کرناٹک میں اب تک کورونا وائرس کے 300 سے زائد مریض منظر عام پر آ چکے ہیں اور ریاست میں 13 لوگوں کی اس عالمی وبا سے موت ہو چکی ہے۔
لاک ڈاؤن کے درمیان ایچ ڈی کمارسوامی کے بیٹے کی ہوئی شادی،اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کیا ٹویٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS