سوشل میڈیا پر نچلی ذات کیخلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر بالی وڈ اداکارہ گرفتار

0
Image: Geo Urdu News

چنڈی گڑھ:(ایجنسی):بالی وڈ اداکارہ یوویکا چوہدری کو دلتوں کے خلاف سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شہری نے اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر نچلی ذات پر توہین آمیز تبصرہ کرنے پر درخواست دی تھی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہریانہ کی پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کیا اور کئی گھنٹے تک ان سے تفتیش کی۔ بعدازاں پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی جس پر انہیں کئی گھنٹوں کے بعد تھانے سے رہا کیا گیا۔
خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ نے رواں سال مئی میں ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے نچلی ذات پر تبصرہ کیا تھا۔ان کے تبصرے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے بعد میں معافی بھی مانگی تھی۔
واضح رہے کہ یوویکا چوہدری کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں،اوم شانتی اوم، ویرے کی ویڈنگ سمیت متعدد شامل ہیں۔اس کے علاوہ وہ ٹی وی میں بھی کام کرچکی ہیں اور بگ باس کے 9 ویں سیزن میں شریک تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS