سی بی ایس ای کے نصاب سے فیض کی نظمیں باہر

0

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے کلاس 11اور 12کے ہسٹری اور پولیٹیکل سائنس کے نصاب سے ناوابستہ تحریک،
سردجنگ کے دور، افریقی ایشیائی خطوں میں اسلامی حکومت کے طلوع، مغل درباروں کی تاریخ اور صنعتی انقلاب سے متعلق ابواب ہٹا دئے ہیں۔ اسی طرح کلاس 10کے
نصاب میں ’فوڈ سیکورٹی‘ سے متعلق باب سے ’زراعت پرگلوبلائزیشن کا اثر‘ کے مضمون کو ہٹادیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ’مذہب، فرقہ واریت اور سیاسی
فرقہ واریت سیکولر ریاست‘ ڈویژن سے فیض احمد فیض کی دو اردو نظموں کے ترجمہ شدہ حصے کو بھی اس سال باہر کردیا گیا ہے۔ سی بی ایس ای نے نصاب کے
مواد سے ’جمہوریت اور تکثیریت‘ سے متعلق ابواب بھی ہٹا دیے ہیں۔ مضامین اور ابواب کو ہٹائے جانے سے متعلق جواز کے بارے میں پوچھے جانے پر حکام نے
کہا کہ تبدیلی نصاب کو باجواز بنائے جانے کا حصہ ہے اور این سی ای آر ٹی کی سفارشات کے مطابق ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS