بلنکن اور راب نے افغانستان کے مسئلے پرتبادلہ خیال کیا

0
Image:aninews.in

واشنگٹن: (یو این آئی) امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے افغانستان کے باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے معاملے پر بات کی ہے۔ یہ اطلاع امریکہ کے محکمہ خارجہ نے دی۔ وزارت نے کہا کہ اینٹونی بلنکن اور ڈومینک راب نےافغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں کے باشندوں اورغیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ’’وزیر خارجہ ایٹونی بلنکن نے افغانستان کے باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے مسئلے پر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب سے گفت وشنید کی ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے افغانستان سے بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا،جہاں تقریبا، 4500 امریکی فوجی اب بھی کابل ہوائی اڈے پرلوگوں کو وہاں سے نکالنے کا کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ راب نے کہا کہ برطانیہ افغانستان کے معاملے پر ایک بین الاقوامی گروپ بنانے کی کوشش کرے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS