نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ڈبل انجن والی حکومت کو دھوکہ دہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار گجرات میں یہ دھوکہ نہیں چلے گا۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ گجرات کے عوام بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت کی حقیقت کو سمجھ چکے ہیں اور ریاست کے لوگ اس دھوکے سے آزاد ہوکر تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں حکومت بناتی ہے تو وہ عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، “کانگریس 500 میں ایل پی جی سلنڈر، نوجوانوں کو 10 لاکھ ملازمتیں، 3 لاکھ کسانوں کا قرض معاف کرے گی۔ ہم نے گجرات کے لوگوں سے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے۔ ہم بی جے پی کے ‘ڈبل انجن’ کے فریب سے بچائیں گے، ریاست میں تبدیلی کا جشن منائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS