نئی دہلی (ایس این بی) : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی کی ایم سی ڈی ہفتہ وار بازاروں کوبھی پرائیویٹ مافیاکو دینے کی تیاری میں ہے ۔پرائیویٹ ہاتھوں میں جانے سے ہزاروں غریب لوگوں کا روز گار چھن جائے گا ۔پرائیویٹ مافیا اپنے لوگوں کی ہی دکانیں لگوائیں گے جس سے بدعنوانی کو بڑھاوا ملے گا ۔بی جے پی پرائیویٹ مافیا کے ذریعہ پیسہ کمانے میں لگی ہے۔ آئندہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں ان کی پارٹی مخالفت کرے گی ۔اگر تجویز پاس ہوتی ہے تو آپ سڑکوں پر بھی اتر کر مظاہرہ کرے گی ۔
’آپ‘ لیڈر درگیش پاٹھک نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے کونسلر اب تک ریہڑی پٹری کی دکانوں سے سیدھی وصولی کرتے ہیں ۔وہ دکانوں سے 50-100روپے وصول کرتے ہیں ۔ا ن کا ایک بندہ روزانہ شام کو جا کر ہیسہ اکٹھا کرتا ہے اور لا کر کونسلر کو دیتا ہے ۔اس پورے نظام کوبہت منظم طریقہ سے چلایا جا رہا ہے ۔لیکن اب ہر ویکلی مارکیٹ کا سسٹم بنانے کا کام کچھ پرائیویٹ مافیائوں کو دینے کی تیاری ہے ۔یہ پرائیویٹ مافیا ان سے پیسہ وصول کرکے بی جے پی کو دیں گے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے ذریعہ ایم سی ڈی میں اب ایسی ہی تجویز لائی جا رہی ہے جس سے جتنے بھی ویکلی مارکیٹ کے لوگ ہیں ،ان سے وصولی کی جاسکے گی ۔ابھی تک تو ایسو سی ایشن کے ذریعہ سے اس میں خود ان کے بھی نمائندے ہوتے ہیں ۔ابھی تک یہ غریبوں کے ہاتھ میں تھا لیکن اگر پرائیویٹ مافیا کے ہاتھ میں چلا گیاجو زیادہ پیسہ دے گا اسے مارکیٹ لگانے کی آزادی دی جائے گی، جس سے سب کی ایک طرح سے روزی روٹی بند ہوجائے گی ۔عام آدمی پارٹی اس ممکنہ پوری تجویز کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔
بی جے پی ہفتہ وار بازاروں کوبھی پرائیوٹ مافیا کو دینے کی تیاری میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS