متنازع فلم کو دہلی میں ٹیکس فری کرنے کا مطالبہ،اپوزیشن کے رویہ پر اسپیکر ناراض
نئی دہلی (ایس این بی) : اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن ایل جی انل بیجل کے خطبے کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی پر اسمبلی اسپیکر رام نواس گوئل نے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے مذمت کی ۔انہوں نے بی جے پی ممبران اسمبلی کے اس احتجاج کو غیر اخلاقی رویہ بتاتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ مستقبل میں اس طرح کا رویہ نہ اپنایا جائے۔در اصل اپوزیشن کے ممبرکھڑے ہوکر’دی کشمیر فائلس‘فلم کو دہلی میں ٹیکس فری کرنے کی مانگ کرنے لگے ۔اس پرر د عمل ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ وہ مرکز کے پاس جا کر سی جی ایس ٹی معاف کرائیں۔ ان کے بعد اپوزیشن کے ممبر خاموش ہوکر بیٹھ گئے۔ایل جی انل بیجل نے جیسے ہی خطبہ شروع کیا۔ اپوزیشن کے ممبر کھڑے ہوکر فلم کو ٹیکس فری کرنے کی مانگ کرتے ہوئے نعرے بازی کرنے لگے۔اس سبب خطبے میں رخنہ پیدا ہوگیا۔ اس درمیان نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی ممبران اسمبلی کو مرکزی سرکار کا دروازہ کھٹکھٹانے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ فلم کو ٹیکس فری کروانا چاہتے ہیں تو آپ ایس جی ایس ٹی کیلئے کیوں لڑ رہے ہیں ۔منیش سسودیا نے نصیحت دی کہ مرکزی سرکار کے پاس جا کر سی جی ایس ٹی معاف کرائیں۔ اس کے بعد بی جے پی ممبران اسمبلی خاموش ہوئے اور ایل جی نے خطبہ پڑھا ۔خطبہ ختم ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوئے ایوان میں اسپیکر نے بی جے پی ممبران اسمبلی کو ہدایت دی کہ مستقبل میں اس طرح کا رویہ نہ اپنائیں ،یہ ایل جی کی توہین ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS