بی جے پی لیڈر اور اس کی ماں پر جہیز کے لئے کہکشاں فاطمہ کو ہراساں کرنے پرمقدمہ

0

بدایوں:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بدایوں کے صدر کوتوالی میں جہیز میں کار نہ ملنے پر بی جے پی لیڈر اور ان کی ماں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سرکل نائب صدر عاطف نظامی کی بیوی کہکشاں فاطمہ نے پولیس کو دی گئی تحریر میں الزام لگایا ہے کہ اس کا شوہر جہیز میں کار کے لئے اسے پریشان کرتا ہے۔ بی جے پی لیڈر اپنی ماں رفعت جہاں عرف مینا کے ساتھ مل کر کہکشاں فاطمہ کے ساتھ مارپیٹ کرتی ہے۔ مائیکے والے مطالبہ پورا نہیں کرپارہے ہیں اس لئے وہ اسے لگاتار ہراساں کرتے ہیں۔
بیوی کا الزام ہے کہ جہیز میں کار کے لئے گذشتہ 27جون کو اس کے ساتھ مارپیٹ کی گئی جس میں وہ شدید طور سے زخمی ہوگئی۔اس کی تحریر پر پولیس نے جانچ کاآغاز کردیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس جانچ میں مارپیٹ کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے بدایوں کوتوالی میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔ زخمی کہکشاں کا علاج ضلع اسپتال بدایوں میں چل رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS