واقعہ افسوسناک، اسمبلی سب سے محفوظ جگہ اور خالصتانی جھنڈا لگا کر چلے گئے:سنجے سنگھ
نئی دہلی(ایس این بی ) : ہماچل پردیش اسمبلی کے ارد گرد خالصتانی جھنڈے لگنے کی واردات پر عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماچل پردیش اسمبلی پر خالصتانی جھنڈا لگاکر چلے گئے ، یہ ریاستی سرکار اور پوری بی جے پی کی ناکامی ہے۔ ایک غنڈے کو بچانے میں پوری بی جے پی اور ان کی سرکاریں مصروف ہیں ،تووہ ہماچل پردیش اور ملک کی حفاظت کیسے کریں گے؟اس موقع پر سنجے سنگھ نے کہا کہ اسمبلی سب سے محفوظ جگہ ہے اور خالصتانی جھنڈا لگا کر چلے گئے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہماچل پردیش سرکار اور بی جے پی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ یہ واقعہ ہماچل پردیش کے لوگوں کی توہین ہے۔ یہ ہماچل پردیش کی عزت کی بات ہے۔ خالصتانی پرچم لہرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ہماچل پردیش کی بات نہیں ہے۔ پہلے جب بہار ایک تھا تو پٹنہ اور رانچی میں ودھان سبھا تھی۔ ناگپور اور ممبئی میں اسمبلیاں ہوئیں ۔ کئی ریاستوں کا یہ انتظام اس طرح ہے کہ اسمبلی اجلاس مختلف جگہوں پر منعقد ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب کہ اسمبلی ہے ہی نہیں، جے رام ٹھاکر جی یہ اور بھی مضحکہ خیز بات کہہ رہے ہیں۔ کابینہ کے وزیر کے پاس ہندوستان بھرمیں جتنے بھی گھر ہوتے ہیں، اس کے سبھی گھروں پر سخت حفاظتی انتظامات ہوتے ہیں۔اگر وزیر کے لیے حفاظتی انتظامات ہوتے ہیں تو اسمبلی کے لیے نہیں ہوں گے۔ یہ جئے رام ٹھاکر کی مزاحیہ دلیل ہے۔ جب جئے رام ٹھاکر سے کوئی سیکورٹی نہیں پوئی تو وہ اپنا جرم چھپانے کے لیے کہہ رہے ہیں کہ وہاں اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوتاہے۔ اسمبلی ہے، وہاںپر کوئی تو سیشن چلتا ہے نہ ، اس لیے اس کا تحفظ ہونا چاہئے۔ آپ کی سینئر لیڈر آتشی نے کہا کہ اگر بی جے پی اسمبلی کو سیکورٹی نہیں دے سکتی تو عام آدمی کو کیا سیکورٹی دے گی۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔ بی جے پی صرف اس بات میں مصروف ہے کہ غنڈوں، لفاظوں اور فسادیوں کو کیسے بچایا جائے۔ لہٰذا اسمبلی میں جو سکیورٹی ہونی چاہیے وہ سکیورٹی نہیں ہے۔ آپ کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ہماچل اسمبلی کمپلیکس کے ارد گرد خالصتانی پرچم لگانا ملک اور ہماچل پردیش کے لیے شرمناک ہے۔ اگر بی جے پی اور پولیس مجرموں کو بچاتی رہیں گی تو وہ دہشت گردوں کو جھنڈے اٹھانے سے کیسے روک پائیں گی؟
ہماچل پردیش اسمبلی پر خالصتانی جھنڈا سرکار کی ناکامی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS