راجستھان کے وزیر کے بیٹے روہت جوشی کیخلاف عصمت دری کا معاملہ درج

0

نئی دہلی (ایس این بی) : شمالی دہلی کے صدر بازار تھانہ میں راجستھان کے ایک وزیر کے بیٹے کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج کرایاگیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق یہ زیرو ایف آئی آر ہے اور جانچ کی ذمہ داری جے پور پولیس کو دے دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والی 24 سالہ لڑکی جے پور کی رہنے والی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی کچھ سالوں سے راجستھان سرکار کے ایک وزیر کے بیٹے اور کانگریس لیڈر روہت جوشی سے جان پہچان ہے۔ اس نے وزیر کے بیٹے پر نشیلی اشیا کھلا کر عصمت دری کا الزام لگایا۔ اس کا الزام ہے کہ سب سے پہلے جے پور کے ایک ہوٹل میں اس کے ساتھ عصمت دری کی گئی۔ بعد میں اس کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر کئی بار اس کے ساتھ جبراً تعلق بنائے گئے۔ غور طلب ہے کہ ملزم روہت جوشی راجستھان سرکار کے وزیر ڈاکٹر مہیش جوشی کا بیٹا ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم اسے دہرہ دون لے گیا اور وہاں بھی اس کی عصمت دری کی۔ کچھ وقت پہلے اسے دہلی کے صدر بازار واقع ایک ہوٹل میں لے کر آیا اور یہاں بھی عصمت دری کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS