شکست کا بدلہ لینے کے لیے بی جے پی کی ای ڈی نے کجریوال کو ساتواں سمن بھیجا: اے اے پی

0

نئی دہلی(یو این آئی): عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو کہا کہ چنڈی گڑھ کے میئر انتخابات میں شکست کا بدلہ لینے کے لیے ‘بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ساتواں غیر قانونی سمن بھیجا گیا ہے۔
اے اے پی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے کابینہ وزیر آتشی نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ چنڈی گڑھ میں جمہوریت کو بچانے والے سپریم کورٹ کا بدلہ لینے کے لیے بی جے پی نے ایک بار پھر مسٹر کیجریوال کو غیر قانونی سمن بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب عدالت عدم پیشی کیس کی سماعت کر رہی ہے تو پھر ای ڈی عدالت کے فیصلے کا انتظار کیوں نہیں کر سکتی۔ عدالت کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر ساتواں سمن اس بات کا ثبوت ہے کہ ای ڈی کا کسی قانونی عمل یا تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ سب صرف عام آدمی پارٹی اور مسٹر کیجریوال کو دھمکانے کی کوشش ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ “بی جے پی کو جان لینا چاہئے کہ مسٹر کیجریوال غیر قانونی سمن سے نہیں ڈرتے، ہم مضبوطی سے لڑیں گے۔ چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخابات ہوں یا پارلیمنٹ کے انتخابات، جہاں بھی بی جے پی ملک کے آئین اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کرے گی، ہم مضبوطی سے لڑیں گے اور بی جے پی کو شکست دیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: سی بی آئی نے ستیہ پال ملک کے گھر کی تلاشی لی

انہوں نے کہا کہ “جب سے چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخاب پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے، ہمیں ہر جگہ سے خبریں ملنے لگی ہیں کہ اب ای ڈی کیجریوال کو طلب کرکے انہیں گرفتار کرنے والی ہے۔ آج بھی اروند کیجریوال کو موصول ہونے والے سمن چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخاب کا بدلہ لینے کی صرف ایک کوشش ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS