بی جے پی کو بی ایس پی کی حمایت کی ضرورت نہیں:کیشو پرساد موریہ

0

امروہہ: اترپردیش کے ڈپٹی وزیراعلی کیشو پرساد  موریہ نے جمعہ کو کہا ہے  کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کو انتخابات میں جیت کے لئے کسی پارٹی کی  حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔ پارٹی اپنے کارکنوں کے دم پر جیت حاصل کرتی آئی ہے اور آگے بھی اس سلسلے کو جاری رکھے گی۔
کیشو پرساد موریہ نے  یہاں ایک انتخابی ریلی  سے خطاب کرنے کے بعد  نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  بی جے پی ایک مقبول پارٹی  ہے جو اپنے کارکنوں کی محنت اورعوام کے لئے کئے گئے ترقیاتی کاموں پر اعتماد کرتی ہے۔ اسے کسی انتخابی  جیت کےلئے کسی دیگر پارٹی  کی  حمایت کی نہ پہلے ضرورت تھی اور نہ ہی آگے رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ  2014 ,2017اور 2019 کے انتخابات میں بی جے پی اپنے کارکنوں کے دم پر انتخاب جیتتی رہی ہے  اور آگے بھی انہیں کی بدولت جیت کے سلسلے کو برقرار ریکھا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS