نئی دہلی (پی ٹی آئی): عام آدمی پارٹی (آپ) نے مشرقی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کے سیاسی ذمہ داریوں سے آزاد کرنے کی اپیل کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتہ کو الزام لگایا کہ مرکز میں برسراقتدار پارٹی اہلیت اور لوگوں کے لیے کام کرنے کے عزم پر غور کیے بغیر امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارتی ہے۔
آتشی نے الزام لگایا کہ گمبھیر نے مشرقی دہلی کے اپنے انتخابی حلقہ میں اپنے 5 برسوں کی مدت کار کے دوران کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی اپنے انتخابی حلقوں میں دکھائی تک نہیں دیے۔ آتشی نے الزام لگایا کہ ’یہ ایک چلن بن گیا ہے اور بی جے پی اہلیت اور لوگوں کے لیے کام کرنے کے تئیں ان کے عزم پر غور کیے بغیر کسی کو بھی اپنا امیدوار بنا دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات میں ودیشا سے شیوراج سنگھ چوہان امیدوار، سادھوی پرگیہ ٹھاکر کا ٹکٹ کٹا
بی جے پی کا کوئی بھی منتخب نمائندہ پھر خواہ وہ رکن پارلیمنٹ ہو، رکن اسمبلی ہو یا پھر کونسل، اپنے انتخابی حلقے میں دکھائی تک نہیں دیتا ہے۔‘